ایڈز کا عفریت پاکستان میں پنجے گاڑھنے لگا،رواں سال اب تک کتنے ہزارافراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی؟انتہائی تشویشناک انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں رواں سال اب تک 9 ہزار 565 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔  پاکستان میں ایڈز تیزی سے  پھیلنے لگا ہے اور رواں سال اب تک ملک بھر سے 9 ہزار 565 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق سال 2019 کے دوران محض سندھ  کے شہر لاڑکانہ کے موضع رتو ڈیرو کے 895 افراد میں ایڈز کے جراثیم کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 754 بچے اور 141 بالغ افراد شامل ہیں۔نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تخمینہ جاتی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار  سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 9 سے تجاوز کرگئی ہے، رجسٹرڈ ہونے والے افراد میں 18 ہزار 220 مرد، 4 ہزار 170 خواتین، 564 بچے اور 426 بچیاں ہیں، رجسٹرڈ مریضوں میں سے 20 ہزار 994 افراد اپنا علاج کروارہے ہیں، ایڈز سے متاثرہ 6426 افرد انجکشن کے ذریعے ڈرگ لینے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.