سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ فواد عالم کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں10سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے16 رکنی ٹیم کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا۔قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گےجبکہ فواد عالم کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں 10 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، بابر اعظم،عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم اور حارث سہیل،امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس ، نسیم شاہ،شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.