پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے لڑتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: (08 دسمبر 2019) جمیعت علماء اسلام (ف) نے آزادی مارچ پلان سی کا آغاز کردیا ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے پشاور رنگ روڈ پر آزادی مارچ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں صوبے بھر سے کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعت الماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کی یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری تحریک منزل پر پہنچنے والی ہے۔ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے۔ عوام اپنا مستقبل تاریک دیکھ رہی ہے، جبکہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کی نوید دی گئی لیکن 25 لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا۔ یہ کس طرح پاکستان کے حکمران بنے گئے؟ ایسی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے۔ ناجائز حکمرانوں کو کیسے اکھاڑا جاتا ہے یہ ہم نے بتادیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بی آر ٹی گواہ ہے اور سمجھ لو کہ پورا پاکستان بی آر ٹی بن گیا ہے۔ بی آر ٹی پتہ نہیں کب چلے گا مگر ایک کلو میٹر کی لاگت ڈھائی ارب روپے ہے۔ موجودہ حکومت نے ریکارڈ توڑ قرضے لیے۔ ملک کے پیسے کو ضائع کیا جارہا ہے۔ ہم ایک ارب ڈالرز کا فوری قرضہ لے رہے ہیں، ورنہ ملک چلنے والا نہیں۔ احتساب کی باتیں کرنے والے خود اپنے احتساب سے بھاگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سو سال پرانے درختوں کو اگر پانی دیا گیا تو حکومت کہتی ہے یہ بھی ہم نے لگایا۔ بدنام تم نے ماضی کے حکومتوں کو کیا لیکن تمہاری کمیشن نے رپورٹ میں کہا کہ پیسے ٹھیک خرچ ہوئے۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ تمہاری حکومت میں عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہے، تم کیا جواب دوگے؟ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہم قلعے کو فتح کریں گے۔ پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے لڑتے رہیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.