اوکاڑہ،زمین پرقبضہ کرنے کیلئے بوڑھی خاتون پرتشدد

زمین کے تنازع پر اوکاڑہ میں مخالفین نے گھرمیں گھس کربوڑھی عورت کو بد ترین تشدد کانشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون آمنہ بی بی کو با اثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ قتل کےمقدمے میں راضی نامہ نہ کرنے پر اکرام نامی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔

معمر خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک کینال پانچ مرلہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور اسی مقصد کے لئے بیٹے اور بھائی کو قتل کرچکے ہیں۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.