جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، نیب کی جانب سے آٹھواں ریفرنس دائر

اسلام آباد: (9 دسمبر 2019) احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایک اور پیش رفت ۔ نیب کی جانب سے آٹھواں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ حالیہ ریفرنس سندھ بینک کے قرضوں میں کرپشن سے متعلق ہے ۔ ریفرنس میں بلال شیخ، طارق احسن سمیت بیس نامزد ملزمان پر اومنی گروپ کو انتیس ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے آٹھواں ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے ۔ اس مرتبہ نیب نے سندھ بینک کے قرضوں میں کرپشن کا ریفرنس دائر کیا ہے جس میں بلال شیخ، طارق احسن سمیت بیس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان پر اومنی گروپ کو 29 ارب روپے کا قرضہ دینے کا الزام ہے۔ 29 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے تاحال واجب الادا ہیں۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 1.84 بلین اومنی کی تین بے نامی کمپنیوں کو فراڈ کے ساتھ دیئے گئے۔ 1.84 بلین کا قرضہ سمٹ بینک کی کیپیٹل کو پورا کرنے کیلئے دیے گئے۔ جعلی کمپنی اومنی کے ہی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی۔ نامزد ملزمان بلال شیخ اور طارق احسن جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ دونوں ملزمان سندھ بینک کے صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ریفرنس کو اسکروٹنی کیلئے رجسٹرار آفس بھیج دیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.