پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہاہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہناہےکہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہاہےاورپاکستانی معیشت رواں مالی سال میں بہترکارکردگی دکھائےگی۔

تفصیلات کےمطابق مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نموکےبعدپاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےجائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، پاکستانی معیشت رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائے گی جب کہ معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مالی سال 2019 میں 3.3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کی معیشت کےلئےبڑی خوشخبری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہی گی جب کہ ترقی پزیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی ترقی کی رفتار میں کمی ایشیاء کی مجموعی قومی پیداوار کی نمو پر اثر انداز ہوگی۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیاء کی جی ڈی پی گروتھ کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 اور سال 2020 میں ایشیاء کی جی ڈی پی شرح نمو 5.2 فیصد رہے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.