والی بال میچ کے دوران ماں کی ممتا جوش میں آگئی

بھارتی ریاست میزورم میں ’اسٹیٹ گیمز 2019ء‘ کے سلسلے میں خاتون ٹیموں کا والی بال میچ جاری تھا، جس میں کھلاڑی لالونتلوانگی علاقائی ٹیم ٹوئی کُم کی جانب سے کھیل رہی تھیں۔

میدان میں کھیل کے دوران میزورم میں والی بال کے ایک پلیئر کی اپنے بچے کو دودھ پلاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

کانٹے دار مقابلے کے درمیان وقفہ ہوا تو لالونتلوانگی  کورٹ سے باہر جاکر اپنے 7 ماہ کے بچے کو اپنا دودھ پلانے لگیں۔

لالونتلوانگی  کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل  ہو گئی ، جسے انٹرنیٹ  صارفین  کی جانب سے بہت پزیرائی ملی۔

ماں کا دودھ نومولود کے لیے سب سے توانا اور صحت بخش غذا ہے جو بچوں کو مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، اسی وجہ سے خاتون کھلاڑی نے بچے کو اپنا دودھ پلایا۔

واضح رہے کہ کسی نے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی، جس پر صارفین نے خاتون کھلاڑیوں اور ملازمت پیشہ خواتین کی اس مشکل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.