وزیر اعظم کی اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کے  انتخاب کو نہایت شفاف عمل سے  یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان  نے اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کے  انتخاب کو نہایت شفاف عمل سے  یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم  کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کی بحالی میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.