راجن پور،گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

 گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ۔ تحصیل جامپور کی نواحی بستی ٹبہ چانڈیہ میں خیرات کی تقسیم پر میرانی برادری کے 2 گروپوں میں جھگڑا،فائرنگ سے سعودی عرب پلٹ 22سالہ نوجوان محمد اختر ولد منطور احمد ہلاک۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر جامپور موقع پر پہنچ گئی واقعے کی تحقیقات شروع۔پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ ڈی ایس پی سرکل جامپور چوہدری محمد طارق نے "ذرائع  کو بتایا کہ ابتدائی تحقیق میں واقعہ خیرات میں دو گروپوں میں معمولی تکرار پر جھگڑے سے ہوا جسمیں 22 سالہ نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور لایاجارہاتھا مگر وہ راہستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ صدر جامپور نے تین نامزد ملزمان اللہ وسایا، غلام یاسین اور افضل اقوام میرانی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.