حیران کن خبر : رمیز راجہ بھارت کو پیارے ہو گئے

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے، بھارت نے اپنے کرکٹ سسٹم میں تبدیلی کے لیے سنجیدگی اور ایمانداری سے کام کیا، ہمارے ہاں سابق کرکٹرز کو انتظامی امور میں یہ کہہ کر کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا کہ وہ رکاوٹیں پیدا کریں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جیسے فاسٹ بولرز بھارت کا خواب تھے، پوری قوم نے اس کی تعبیر پانے کیلیے بھرپور جذبہ دکھایا، آج پیسرزبھارتی فتوحات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک جذبے سے کام کرنے والے لوگوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں حالات میں تبدیلی نہیں آسکتی، ایک سیریز بہترین تو دوسرے بدترین ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دو مرحلوں میں ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپیئن شپ کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کیخلاف دو ٹیسٹ میچ دو مرحلوں میں کھیل سکے گی۔

نجی خبر رساں ادارے نے اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کا دورہ مختصر رکھا جائے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول پہلا ٹیسٹ میچ، جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، کھیل کر وطن روانہ ہو جائے گی اور راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے چند دن بعد دوبارہ پاکستان آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے رابطہ کرنے پر تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی سی بی کو ایک ہفتے قبل پی سی بی نے ہی سیریز دو مرحلوں میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.