اب خواجہ سرا بھی اپنی کمپنی بھی رجسٹرکرواسکيں گے

خواجہ سرا بھی اب کس کمپنی ميں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں، يہی نہيں اپنی کمپنی بھی رجسٹر کروا سکيں گے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے خواجہ سراؤں کیلئے کمپنی رجسٹریشن کی ای سروسز میں نئی کیٹگری متعارف کروادی۔

کمپنی رجسٹریشن کی سہولت ملنے سے اب خواجہ سرا کمپنی رجسٹر کروا سکیں گے یا کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔

ای سروسز میں مرد، خاتون یا خواجہ سرا میں سے کوئی ایک کیٹگری منتخب کی جاسکے گی۔ خواجہ سراؤں کيلئے نئی کیٹگری حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ٹرانسجینڈر پرسنز پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ دوہزار اٹھارہ کے تحت متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ ایکٹ افراد کو تمام سرکاری اور شناختی دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹ، تعلیمی سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سرکاری دستاویزات پراپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.