ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سر براہ مقرر

حکومت پاکستان نے  ائیر مارشل احمر شہزادلغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔

          ائیر مارشل احمر شہزادلغاری نے نومبر1984 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی  برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے  ایک لڑاکاا سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔ آپ  ائیر ہیڈ کوارٹرز میں  چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن)  اور  ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ  امریکہ میں ائیراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔

کموڈور محمد فیصل عباسی کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقیآپ جوائنٹ ا سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس  اور  پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس  کامرہ  کے چئیر مین  کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

آپ کمبیٹ کمانڈرا سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈا سٹاف کالج برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔انھیں  پاک  فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)،ستارۂ امتیاز (ملٹری)،  ہلالِ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.