کرپشن کی داستان کی اگلی قسط شہباز شریف  کی منتظر ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف وطن جلدواپس آئے کیونکہ کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شکر ہے شہبازشریف کی بھی آواز نکلی ورنہ عوام سمجھی تھی کہ آپ اب لندن کے ہو گئے۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے  مزید کہا کہ کرپشن سے یاد آیا (جی این سی) والا نثار گل جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہ جبکہ ویسےلندن ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہےلگے ہاتھوں اسے بھی گھسیٹ لیتے۔

پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،شہباز شریفواضح رہے اس سے قبل بھی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے، پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی  کہا تھا کہ ملک میں آٹا اور گندم کا بحران ہے جن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گندم کا آٹا ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوتی تھی بلکہ ہم برآمد بھی کرتے تھے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور ایسی صورتحال میں ان ہاوس تبدیلی نہ غیرقانونی ہے اور نہ غیرسیاسی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.