انیس مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کا آغاز کریں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: (20 جنوری 2020) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ترمیمی ایکٹ پر اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دے کر ووٹ کی عزت کا پامال کیا۔ ووٹ کو عزت دوکے بیانیہ کی نفی کی گئی۔ انیس مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کا آغاز کریں گے۔

مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دل لاہور سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ چاروں صوبوں میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) آزادی مارچ میں علامتی شرکت نہ کرتیں تو یقین دہانیوں کی صورتحال کچھ اور ہوتی۔ اب ہماری تحریک چولہا جلاؤ ان کو بھگاؤ ہوگی۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت کے ساتھ آج بھی ہیں۔ ہم پارلیمانی بالادستی کی بات کرنے والی ہر قوت کے ساتھ ہیں۔

جبکہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اگر کوئی چھوڑتا ہے تو چھوڑ دے، ہم نہیں چھوڑیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.