’تو پھر کب سے پی ایس ایل شروع ہورہی ہے؟‘

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں کے آغاز سے قبل  پشاور زلمی غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پشاور زلمی کی جیکٹ میں تصویر پوسٹ کی ہے۔ 

جرمن سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو خیرسگالی پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کی۔جرمن سفیر نے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے پاکستان سپر لیگ شروع ہورہی ہے؟

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔  


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.