ہاکی کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام

راولپنڈی: (21 جنوری 2020) ہاکی کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج نے بڑا اقدام کیا ہے۔ راولپنڈی ایوب نیشنل پارک میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم مکمل کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں عالمی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم تیار ہوچکا ہے۔ مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی اسٹک سے بال کو رول کرکے گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم تیار کیا گیا۔ اس اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے مشترکہ تعاون فراہم کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے قومی کھیل کی بحالی کیلئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.