انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم اگلے میچ میں زمبابوے کا سامنا کرے گی

ویب ڈیسک: (21 جنوری 2020) انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اگلے میچ میں زمبابوے کا سامنا کرے گی۔ زمبابوے کے خلاف کامیابی گرین شرٹس کی اگلے مرحلے تک رسائی آسان بنادے گی۔

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں بدھ کو پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ کی فاتح پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرکے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف 76 رنز کا ہدف محض 12ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

دوسری جانب زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری پول میچ 24 جنوری بروز جمعہ کو بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

اسی روزدونوں ممالک کی سینئر ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.