پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور: (21 جنوری 2020) پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ لاہور کی نجی کوریئر کمپنی کے مختص کردہ برانچز سے پانچ سو سے چار ہزار تک کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کا میلہ سجنے کو تیار ہے ۔ شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں نجی کوریئیر کمپنی کی برانچز میں 500سے 4ہزار تک کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی قطاریں لگی رہیں۔

شائقین کرکٹ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاک بنگلہ سیریز کے بعد دیگر بڑی ٹیمیں بھی پاکستان میں سیریز کھلیں گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 24جنوری ،دوسرا 25اور آخری میچ 27جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.