فیصل آباد میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، تین افراد جاں بحق اور 16 زخمی

فیصل آباد: (21 جنوری 2020) تیز رفتاری کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سولہ شدید زخمی ہوگئے۔

تیز رفتاری کے باعث آئے روزٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔تھانہ گڑھ کے علاقے شیرازی چوک راوی ٹول پلازہ کے قریب بس الٹ گئی ۔بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹی بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 16افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے امدادی کارروائی شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں جبکہ بس میں پھنسے زخمی افراد کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد دی اور فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.