انسٹاگرام نے ’آئی جی ٹی وی‘ بٹن کیوں ہٹا دیا؟

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے خاموشی سے  ایک ایسا بٹن ہٹا دیا ہے جو صارفین کی نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر نظر آتا تھا جو کلک کرنے پر فوراً ’آئی جی ٹی وی‘ کھول دیتا تھا۔

آئی جی ٹی وی بٹن کیوں ہٹایا گیا؟

انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی ٹی وی بٹن ڈائریکٹ میسج کے برابر میں موجود تھا جسے بہت ہی کم صارفین استعمال کرتے تھے۔

یپ نے بیان میں بتایا گیا ہےکہ ’ہم نے صارفین کی آسانی کے لیے آئی جی ٹی وی بٹن متعارف کرایا تھا لیکن ہم نے یہ دیکھا کہ بہت سے صارفین ویڈیوز دیکھنے کے نیوز فیڈ پریویو کا استعمال کر رہے ہیں، بہت ہی کم صارفین ہی اس خاص بٹن کو دبا کر آئی جی ٹی وی دیکھا کرتے تھے‘۔

واضح رہے کہ مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے 2018 میں آئی جی ٹی وی متعارف کرایا تھا۔

آئی جی ٹی وی سے قبل ایپ پر صارفین صرف 60 سیکنڈز یا اس سے کم دورانیے کی ہی ویڈیوز پوسٹ کرسکتے تھے۔

اب صارفین آئی جی ٹی وی پر آنے والی ویڈیوز کو نیوز فیڈ یا ایکسپلور پیج پر موجود آئی جی ٹی وی کے بٹن پر کلک کر کے دیکھ سکیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.