ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر امریکا کے علاوہ کس ترقی یافتہ ملک نے پاکستان حمایت کردی؟ خوشخبری آگئی

دوسری جانب اب چین نے بھی ایک بار پھر پاکستانی کوششوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی کوششوں کا ادراک کرے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق مقامی سسٹم کو مستحکم کرنے میں بڑی کاوشیں اور پیش رفت کی ہے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کو پاکستان کی فعال سرگرمیوں کو تسلیم اور حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔

جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاایف اے ٹی ایف ایک اہم بین الاقوامی فورم ہے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ سے انٹرنیشنل فنانسنگ سسٹم کا غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہاپاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق مقامی سسٹم کو مستحکم کرنے میں بڑی کاوشیں اور پیشرفت کی ہے۔عالمی برادری کو اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہا ہم توقع رکھتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق سسٹم کی بہتری اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف موثر جنگ میں پاکستان کی تعمیراتی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایشیاء پیسفک جوائنٹ گروپ کے صدر کی حیثیت سے چین بامقصد اور منصفانہ تعمیراتی رویہ برقرار رکھے گا اور متعلقہ بحث میں حصہ لے گا۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.