انٹربینک: ڈالر کی قدر میں اضافہ

 کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 154.61 سے بڑھ کر 154.65 روپے پر فروخت ہو ا۔جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید کم ہوگئی تھی یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آیا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کل ڈالر 154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ بدھ کے روز 154.90 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.70 روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے.


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.