بڑی کامیابی ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا

اسلام آباد : پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا اور چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جاپان اوردیگر ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذکرات کا عمل مکمل ہوگیا اور پاکستان کےگرےلسٹ سےنکلنےکےامکانات روشن ہوگئےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا اور سفارشات فروری کے پہلے ہفتے میں بھیجے گا جبکہ پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا یا نہ رہنے پر ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کی رپورٹ پر بریفنگ دی، جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا تعین ہو گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.