گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: (25 جنوری 2020) ادارہ شماریات کی اس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے نو (9) اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور چینی سمیت پندرہ (15) اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حکومت کی تمام ترکوششوں کے باوجود گزشتہ ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی وفاقی ادارہ شماریات کی حالیہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں سب سے زیادہ اضافہ چینی کی قیمت میں ہوا جو 74 روپے سے بڑھ کر 77روپے 89پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت 59روپے سے بڑھ کر 77روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایک سال میں چینی تقریبا19روپے اور ایک ہفتے میں ساڑھے تین روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ خوردنی تیل کی قیمت میں بھی ایک ہفتے میں ایک فیصد اضافہ ہوا جو 225 روپے سے بڑھ کر227 روپےفی کلوہو گیا۔..

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی، چکن، دالیں، گوشت اور چائے سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ آٹا ، ٹماٹر ، پیاز ، آلو ، لہسن اور کیلے سمیت نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کاتھیلا 968سے کم ہو کر 955روپے کا ہوا جبکہ ایک سال میں 20کلو آٹے کاتھیلا 788سے بڑھ کر 955روپے کا ہوگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.