امریکی ماہرین کا دنیا کی خوبصورت ترین مکڑی دریافت کرنے کا دعوی

کیلیفورنیا۔ 16 فروری (اے پی پی)یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی پروفیسر میڈلائن گیرارڈ نے ایک خوبصورت ترین مکڑی دریافت کی ہے جو مور کی طرح رنگ برنگی اور ڈانس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امریکی نیشنل جیوگرافک کی جانب سے مکڑی کو ‘مور’ کا نام دیا گیا، مکڑی اپنے پیر اور دم ہلا کر مختلف انداز سے ڈانس کرتی ہے جبکہ اس کے چلنے کی رفتار عام مکڑیوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ پروفیسر میڈلائن گیرارڈ اور اْن کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مکڑی کو سڈنی سے دریافت کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکڑی ایک عمارت کی تعمیر کے دوران انہیں نظر آئی۔ مکڑی کے بارے میں مزید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کی مادہ کی نسبت نر مکڑی اتنی خوبصورت نہیں ہے۔ مور نسل قرار دی جانے والی مکڑی کا نر زندگی میں ایک بار ہی تولیدی عمل کرتا ہے جس کے بعد مادہ انڈے دیتی ہے جن میں سے 25 فیصد بچے نکلتے ہیں اور اْن میں سے بھی چند ہی بڑے ہوتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.