ثانیہ مرزا کون سی فلم دیکھنے کےلئے ہو گئی بے قرار

بھارت کی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنے کےلئے بے قرار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

 ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ تاحال فلم بنائے جانے کے معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں۔

ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ فلم بنائے جانے کے معاملات تاحال ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم وہ اپنی زندگی کی کہانی سینما پردے پر دیکھنے کی بہت منتظر ہیں اور ساتھ ہی وہ پرجوش بھی ہیں۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان سمیت بھارت کی کئی اسپورٹس شخصیات کا تعلق انتہائی مضبوط خاندانوں سے نہیں ہے اور وہ سب بڑی محنت اور جفاکشی کے بعد اپنی منزل پر پہنچے ہیں اور ان کی جدوجہد پر فلمیں بنائی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ فلم ثانیہ مرزا کی پروفیشنل زندگی پر مبنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں ان کی ذاتی زندگی اور خصوصا شادی اور اس کے بعد کی زندگی کو بھی دکھایا جائے گا۔

ممکنہ طور پر فلم میں ان کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا بھی اہم کردار ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.