انتہاپسند مودی سرکار کے خلاف جرمنی میں بھی مظاہرہ

برلن: (16 فروری 2020) مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے انتہاپسند مودی سرکار کے دردناک مظالم کے خلاف جرمنی میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا کر ظالم مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں یورپی یونین، پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے تحت ہٹلر مودی کے مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیر کو آزادی دو اور نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرو کے نعرے درج تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.