برکینافاسو میں شدت پسندوں نے 24 افراد کو ہلاک کر دیا

ویب ڈیسک — برکینا فاسو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 24 افراد کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک پادر ی بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ تشدد کے اس واقعہ میں مسلح افراد جاتے ہوئے تین افراد کو زبردستی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

باندور کے میئر سیہانری اوسانگولا بریگادی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ یاگھا صوبے کے قصبے پانسی میں پیش آیا۔ حملے میں کم ازکم 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بریگادی نے حملے کے مقام سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈوری قصبے کے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد کہا کہ مجھے متاثرہ افراد کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

مسلح افراد نے قصبے کی دکانوں سے تیل اور چاول لوٹ لیے اور تین نوجوانوں کو پکڑ کر انہیں مجبور کیا کہ وہ انہیں موٹر سائیکلوں پر چھوڑ آئیں۔

ڈوری قصبے کے ایک سیکیورٹی عہدے دار اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آوروں نے مسلم اور مسیحی فرقے کے افراد کو ہلاک کرنے کے بعد گرجا گھر کو نذر آتش کر دیا۔

اس سے پہلے بھی حملہ آور اس علاقے میں مذہبی شخصیات پر حملے کر چکے ہیں۔ پچھلے ہفتے یاگا صوبے میں ایک پادری کو ہلاک اور دوسرے کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا تھا۔

برکینا فاسو میں، جو کبھی ایک پرامن علاقہ تھا، انتہا پسندی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے علاقے میں انسانی ہمدردی کے بحران کو جنم دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 760000 سے زیادہ افراد بے گھر ہو کر ملک کے اندر مارے مارے پھر رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.