ترسیلات زرمیں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت قرار، موڈیز کی پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے ترسیلات زرمیں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت ہے، ترسیلات زرمیں رواں مالی سال اوسط4 فیصد ماہانہ اضافہ ہورہا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ 2018 میں ترسیلات زروصول کرنیوالےممالک میں پاکستان کا7واں نمبرہے ، ترسیلات سےہاؤس ہولڈ ڈپازٹس میں اضافہ ہوا، جو پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت ہے، ڈپازٹس میں اضافہ بینکوں کےمنافع اور سیالیت کوبہتربنانےکاباعث بنے گا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پرسنل فنانسنگ کےحصول کارجحان کم ہونے باعث پاکستانی بینکوں کےمنافع میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوگا جبکہ پیشگوئی کی ہےکہ پاکستان کی ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم ہے اور یہ آؤٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا، ڈپازٹس اور حکومتی قرض گیری مستحکم آؤٹ لک کا سبب ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اور لکویڈٹی کی صورتحال بہتر ہے، بینکوں نے بڑی مقدار میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، بینکوں کا منافع بہتری کے باوجود تاریخی سطح سے کم رہے گا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ریاست کے قرض لینے کی صلاحیت بہتر ہونے کا فائدہ بینکوں کو ہوا ہے، معاشی نمو کم ہونے کے باوجود شرح سود کئی سالوں تک کم نہ ہونے کے مارکیٹ اندازے ہیں۔ معاشی سرگرمیاں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور بجلی کے سبب بہتر رہیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.