گُردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کشمیر میں ہوتی ہے: پنجاب ہیومین آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی

لاہور — 

پنجاب ہیومین آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد سے پنجاب میں گُردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے کیسز کافی کم ہو گئے ہیں جب کہ اِس میں ملوث گروہ اب اپنا نیٹ ورک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میں چلاتے ہیں۔

دو دن قبل معروف اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی ڈاکٹر فواد ممتاز کے ہاتھوں گردوں کی غیر قانونی تبدیلی کے باعث ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔ یہ وہی ڈاکٹر فواد ممتاز ہیں جو پہلے ہی کئی کیسز میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔

حرا عمر کے بھائی اور عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کے مطابق 34 سالہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔ جن کے گردے کی پیوند کاری کشمیر میں ہوئی۔

ان کے بقول وہ تین ہفتوں تک وہاں ایک نجی کلینک میں زیر علاج بھی رہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جواد عمر نے بتایا کہ کشمیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر پانچ روز قبل اِنہیں لاہور لایا گیا۔ جہاں وہ پانچ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا تھا اور وہ تین ہفتے تک کلینک میں زیر علاج رہیں۔ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت سے ہوئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

25