سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی

سونے کی قیمت نے گزشتہ روز ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے تاہم آج فی تولہ سونا 1150 روپے اور فی اونس 29 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار 150 روپے کمی سے 95 ہزار 150 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 986 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 576 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ حیرت انگیز طور پر 29 ڈالر کمی کے بعد 1655 ڈالر ہوگئے۔

چند روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد فی تولہ نرخ 96 ہزار 300 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1050 روپے جبکہ دس گرام 8 روپے سستا ہوکر 900 روپے ہوگئی۔ فی اونس چاندی 0.27 ڈالر سستی ہوکر 18.50 ڈالر ہوگئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 40 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.