’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ 

’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور چند ہی منٹوں میں ہزاروں لوگوں نے یوٹیوب پر اسے دیکھ لیا۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے اشتراک سے مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ جو کہ وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ہے۔ ڈرامہ سیریل میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایم ڈی پروڈکشنز کے اس ڈرامہ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کی جانب سے اس کے لیے بے تحاشہ پذیرائی اور پسندیدگی کے اظہار کی وجہ سے ہی ڈرامہ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

’عہد وفا‘ کی آخری قسط آئندہ ماہ یعنی مارچ میں سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہم ٹی وی کے ترجمان نصر خان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے نجی خبررساں ادارے کو بتایا تھا کہ ’عہد وفا‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

’عہد وفا‘ میں مرکزی کردار احد رضا میر نے بطور فوجی افسر کے ادا کیا ہے جب کہ دیگر اداکاروں میں عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ، حاجرہ یامین، زارا نور عباس اور عدنان صمد خان شامل ہیں جب کہ ڈرامے کی ہدایات کے فرائض سیفِ حسن نے سرانجام دیے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.