شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ بتادیا

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے تمام پاکستانیوں کو صاف ستھرا رہنے کی تلقین کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چونکہ کراچی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تو اس سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ صفائی ہے جسےبرقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے لکھا کہ اپنی قوت مدافعت کو بہتر کرکے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھو کر ہم کسی بھی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے تھے۔وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔جان لیوا کورونا وائرس  سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 2715 ہو گئی ہے، چین کےبعد وائرس سےسب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں مرنےوالوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.