بھارت مسلم کش فسادات، امریکی صدارتی امیدوار، کانگریس ارکان کی شدید الفاظ میں مذمت

واشنگٹن: (27 فروری 2020) امریکی صدارتی امیدوار اور کانگریس ارکان نے بھارت میں مسلم کش فسادات اور مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ایلزبتھ وارن نے مسلم کش فسادات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت میں پرامن مظاہرین پر بے رحمانہ تشدد پر کھل کر بات کرنا ہوگی۔ رکن کانگریس پرملا جیاپل نے ٹوئٹ میں کہاکہ بھارت میں مذہب کے نام پر عام آدمی کو مارنا دردناک ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔ مسلم کانگریس کی رکن راشدہ طیب کہتی ہیں کہ دنیا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ امریکی قانون ساز ایلن لوونتھل نے بھی بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.