سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 161 رنز سے شکست دے دی

کوالا لامپور: (27 فروری 2020) سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کو161رنزسے ہرادیا اورتین میچوں کی سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔فاتح ٹیم نے مین آف دی میچ اویشکافرنینڈواورکوشل پریراکی سنچریزکی بدولت آٹھ وکٹ کھوکر348رنزاسکورکیےاورونڈیز کوایک سوچوراسی رنز پرآؤٹ کرلیا۔

ہمبن ٹوٹا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے کاٹاس جیت کر میزبان سری لنکانے 50اوورز میں 346رنزکابڑاٹوٹل اسکوربورڈ پرسجایا۔دووکٹیں نورنزپرگرنے کے بعداویشکافرنینڈو اور کوشل پریرا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 237رنزکااضافہ کیا۔

مین آف دی میچ اویشکافرنینڈو 127اورکوشل پریرا 119رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔کوشل مینڈس نے 36رنزبنائے۔ویسٹ انڈیز کے کیٹرول نے چار الزاری جوزف نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔تین سوسینتالیس رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 49اعشاریہ ایک اوور میں 184رنزپر ہی ہمت ہارگئی۔

شائی ہوپ 51اورنکولس پوران نے 31رنزبنائے۔آل راؤنڈرکیموپال نے 21رنزاسکورکیے۔سری لنکا کے ہسارنگا اورسنداکن نےتین تین اورنوان پردیپ نے دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔ سری لنکانے 161رنز سے فتح اورتین میچوں کی سیریز میں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.