27 فروری ہماری فتح کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 فروری ہمارے اعزاز کا دن ہے ہمارے فخر کا دن ہے ہماری فتح کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم اس دن کو اپنی کامیابی کے طور پر منائے، بھارت اس سرپرائز کو اپنی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے گا اور افواج پاکستان میں بھی اس دن کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو ہم نے بھارت کو اپنی قابلیت ، صلاحیت اور عزم دکھایا ہے۔ قوم نے 27 فروری 2019 ء کوجو مناظر دیکھے وہ ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے پائلٹس نے بھارت کا طیارہ گرایا اور پھر جس طرح ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کر کے ایک مرتبہ پھر امن کو موقع دیا اس سے امن کی جیت اور بھارت کی انتہا پسندی کو شکست ہوئی۔

وزیراعظم کی قطری امیر سے ملاقاتدوسری جانب معاون خصو صی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی انتہا پسندی اور متصبانہ نسل پرستی پر مبنی سوچ کو لے کر آگے چل رہے ہیں، بھارت میں مسمانوں پر مظالم نے دنیا کے سامنے اُس کے نام نہاد جمہوریت پسندانہ چہرے کو داغدارکر دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں بری طرح جل رہا ہے اور یہ آگ یہاں پر رکنے والی نہیں ہے کیونکہ یہ نفرت کی آگ ہے، نسل پرستی کی بنیاد پر ابھرتی ہوئی یہ سوچ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کھڑے ہوکر جس طرح پاکستان کی تعریف کی ہے اُس سے بھارت کا پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششوں کو بری طرح شکست اور وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے، بھارت اپنی ہی لگائی ہوئی نفرت کی آگ میں بری طرح جل رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.