رانا ثناءاللہ نے حکومت جانے کی پیشگوئی کردی

لاہور: (27 فروری 2020) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے حکومت جانے کی پیش گوئی کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری جنرل عمیر بلوچ کی (ن) لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت ڈوب چکی ہے۔ ملک نہیں چل رہا۔ حکومت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے اداروں کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو کرونا وائرس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست ملکی معیشت کیلئے کروانا وائرس ثابت ہوئی ہے۔ نواز شریف کے علاج کا فیصلہ لندن میں ڈاکٹرز کریں گے۔ پنجاب حکومت کے فیصلے پر عدالت جائیں گے جہاں امید ہے کہ نوازشریف کو علاج کی اجازت مل جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سیکریٹری جنرل عمیر بلوچ نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کی جرات و بہادری دیکھ کر اور آئین کی بالادستی کیلئے پارٹی میں آئے۔ وکلاء کے پی آئی سی واقعے پر لائسنس معطل کیے گئے اور مقدمات بھی درج ہوئے لیکن ڈاکٹرز کو کوئی سزا نہیں ملی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.