پی ایس ایل: قلندرز کی چھٹی وکٹ 89 رنز پر گر گئی

پشاور زلمی کے 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

اس وقت قلندرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے ہیں۔ قلندرز کو پہلا نقصان نیتھن لائن کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 15 گیندوں پر 30 رنز بنا کر گریگوری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔  محمد حفیظ صرف ایک رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

مزید پڑھیں

کوئٹہ نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Node ID: 461706

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیا

Node ID: 461906

لاہور قلندرز کو دھچکہ، حارث رؤف زخمی

Node ID: 461916

لاہور کے کپتان سہیل اختر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 22 رنز بنا کر گریگوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے  بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے  سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے حیدر علی اور ٹام بنٹن نے چونتیس چونتیس رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور بینٹن نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور سلمان ارشاد کے ابتدائی تین اوورز میں 32 رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کامران اکمل کی وکٹ لی لیکن اس وقت تک ان کے خلاف محض دو اوورز میں 25 رنز بن چکے تھے، کامران اکمل نے 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے پانچویں اوور میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔ بینٹن خطرناک فارم میں نظر آئے۔ ان کی وکٹ ڈیوڈ ویزے نے 69 رنز پر حاصل کی۔ وہ 34 رنز بنائے۔

SUPER SIX

Watch as Chris Lynn slams one over the ropes! #HBLPSLV #PZvLQ pic.twitter.com/Mm1yQT01FE

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2020

لونگ سٹون پانچ رنز بنا کر ڈیوڈ ویز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی بہت ہی اچھے فارم  میں نظر آئے انہوں نے 12 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔  ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں 24 رنز دے کر حاصل کی۔ ڈیوڈ ویزے نے دو اور شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قلندرر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زلمی کا فینز کے لیے بڑی سکرین پر میچ دکھانے کا انتظامدوسری جانب پشاور زلمی نے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں شہریوں کے میچ دیکھنے کے لیے بڑی سکرین نصب کی ہے۔

فینز قلندرز اور زلمی کا میچ پشاور کے کرنل شیرخان سٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر انجوائے کرریے ہیں۔

 

 

شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ساتھ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

لوگ پشاور کے کرنل شیرخان سٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر زلمی کا میچ دیکھ رہے ہیں۔میچ بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب تاخیر کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں میچ کو 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ اگر بارش کے باعث ٹاس نہ ہو سکا تو ٹکٹس کی 100فیصد رقم شائقین کو واپس کر دی جائے گی۔

At last... CRICKET!#PZvLQ #HBLPSLV pic.twitter.com/gi44FOP1TI

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2020

جب کہ 5 اوورز سے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75 فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔

راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے جس کے سبب میچ کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے (فوٹو: اردو نیوز)جمعے کو ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملطان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔  شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر معین علی کو پلیئر آف دے میچ قرار دیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.