پنجاب کی انجنیئرنگ یونیورسٹی میں میگا قرنطینہ سینٹر قائم

فوٹو: ویکیپیڈیا

پنجاب حکومت نے کرونا کی وبا کے پيش نظر انجنیئرنگ یونیورسٹی کالا شاہ کاکو میں میگا قرنطینہ سینٹر بنا دیا۔

يونيورسٹی آف انجنئيرنگ کے کيمپس ميں 816 مریضوں کیلئے ميگا قرنطینہ سینٹر بنايا گيا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے اولڈ ٹرمینل ائرپورٹ سے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے 15 اے سی بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہنگامی حالت میں مریضوں کی نقل و حرکت کیلئے 4 ایمولینسز اور سینٹر میں 10 موٹر سائیکل ایمبولینس بھی موجود ہوں گی۔

وزيراعلیٰ نے ميڈيا بريفنگ کے دوران بتايا کہ حکومت کرونا سے تحفظ کےليے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کرونا سے بچاؤ کو یقینی بنانے کےلیے وزیراعلیٰ نے 16 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کر دی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ جبکہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے 236 ملين خرچ نہ کرنے پر تنقيد کرنے والے وزرا کو نئی کميٹی ميں شامل نہيں کيا گيا۔ وزير توانائی اختر ملک اور وزيراطلاعات کو کميٹی ميں شامل نہيں کيا گيا جبکہ وزيرصحت کی بجائے وزير قانون کو کميٹی کا سربراہ بنايا گيا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.