پاکستانی سنگر سلمان احمد بھی کرونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک — 

'جنون' بینڈ کے پاکستانی گلوکار سلمان احمد ممکنہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ٹوئیٹر' پر جاری اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔

سلمان احمد ان دن دنوں امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔

امریکہ فی الوقت کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔

نیویارک سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ مریضوں کی بہتات کی وجہ سے اسے کرونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز کہا جارہا ہے۔

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں سلمان احمد نے لکھا ہے کہ ڈاکٹرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ میں بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں۔ انہوں نے رواں ہفتے ہی طبعیت خراب ہونے پرکرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

سلمان کے بقوم انہیں فلو کی شکایت ہے تاہم احتیاطا وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

سلمان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ان کے بھتیجے ڈاکٹر سلمان نے ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا ہے جو مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر سلمان امریکی کی ریاست فلیڈلفیا کے ایک اسپتال میں سرجن ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کا 24 گھنٹے علاج کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی خوارک سے متعلق بھی کئی باتیں اپنے مداحوں سے شئیر کی ہیں۔

ساتھ ہی سلمان احمد نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سلمان احمد کرونا وائرس کی وبا عام ہونے سے قبل مختلف پروجیکٹ پر کام کررہے تھے اور اسی سلسلے میں وہ امریکہ بھی گئے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے اوراب تک واپیس نہیں آسکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

14