میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے جا نئیے یہ کس نے کہا!

سوشل میڈیا پرعاطف اسلم کی آواز میں اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن چکے ہیں اور ہزاروں نے اس پر تبصرے کیے۔

تفصیلات کے مطابق سرحد پار سے انکیت پراجاپتی نامی ایک غیر مسلم مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے اور میں اس مذہب میں داخل ہونا چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق اذان سننے کے بعد انکیت کے اس تبصرے کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنے کا مشورہ دیا ۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی شہرت کے حامل گلوکارعاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دی ہےجس کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سراہنے والوں میں صرف ان کے مسلمان مداح ہی شامل نہیں ہیں بلکہ سرحد پار سے غیر مسلم مداحوں نے بھی عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کو سنا اور اس کی بے حد تعریف کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37