طیارہ حادثہ،97لاشیں نکال لی گئیں،2مسافر محفوظ

کراچی: گذشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کےجائے حادثہ سے97 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2مسافرمعجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے گذشتہ روز دوپہر ایک بج کر10 منٹ پر علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھری،ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے محض دو کلومیٹر دور تھا جب اس کا دوسرا انجن بھی بند ہو گیا۔ایئرٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو رن وے کلیئرنس کا پیغام دیا۔ لیکن اسی دوران طیارے کا لینڈنگ گیئر بھی خراب ہو گیا۔ پائلٹ نے پرواز کو بائیں جانب موڑنے کی کوشش کی لیکن اسے مہلت نہ ملی اور ائیرپورٹ رن وے سے صرف دس سیکنڈ کی مسافت پر طیارہ جناح گارڈن کے رہائشی علاقے کی بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 99 مسافر اور کیپٹن سجاد گل سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

53