ملالہ یوسفزئی کا پہلا امتحان مکمل

تعلیم کےحوالےسےسرگرم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی گھر میں روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

انسٹا گرام پوسٹ میں ملالہ نے اپنے گھر کے احاطے میں لی جانے والی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ’’ گھر میں روایات کو زندہ رکھتے ہوئے، پہلا امتحان ہوچکا ہے اور 7 باقی ہیں ‘‘۔

اداکارہ اور مصنفہ مِنڈی کیلنگ نے نے ملالہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’ سات مزید؟ میں تم سے پہلے سے زیادہ متاثر ہوچکی ہوں‘‘۔

ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔

اس سے قبل مارچ میں ملالہ کا کہنا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں توڈاکٹربننا چاہتی تھیں ، پھروزیراعظم بننا چاہتی تھیں لیکن اب انہیں علم نہیں کہ مستقبل میں وہ کون سا کیرئیر اپنائیں گی۔

اپنی ٹویٹ میں ملالہ نے لکھا تھا ’’میں نے صرف یونیورسٹی میں داخلہ لینے اور مضامین کے انتخاب پرتوجہ دی، آج دیگر بہت سے نوجوانوں کی طرح مجھے بھی اندازہ نہیں کہ میراکیرئیر کیا ہوگا ‘‘۔

پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اورورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی ۔ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

2259