کروناوائرس نے مزید 2 اراکین اسمبلی کی جان لے لی

کرونا وائرس کے باعث مزید 2 اراکین اسمبلی زندگی کی بازی ہار گئے، ن ليگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن میاں جمشید کاکا خیل مہلک مرض کے باعث انتقال کرگئے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مہلک مرض سے 1717 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے ہراول دستے کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ سیاستدان اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

خيبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی مياں جمشيد کاکا خيل کئی روز تک کرونا سے لڑنے کے بعد آج زندگی کی بازی ہار گئے، انہیں طبيعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے کلثوم اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 4 روز زيرعلاج رہے۔

دوسری جانب ن ليگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ بھی کرونا وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہوگئے، وہ 25 مئی سے پاکستان کڈنی اينڈ ليور انسٹيٹيوٹ لاہور ميں زیر علاج تھے، ان کی عمر 66 برس تھی۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ اور بلوچستان کے سابق وزیر مصطفیٰ ترین بھی کرونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

66