تصاویر: پاکستان نے کرتارپور گردوارہ کھول دیا

     

کورونا کی وباء کی وجہ سے بند کرتارپور گرد وارہ ساڑھے 3 ماہ بعد کھول دیا گیا، پہلے روز ملک بھر سے ياتريوں نے ايس او پيز پر عملدارآمد کرتے ہوئے حاضری دی، اور مذہبی رسومات ادا کيں۔

سماء ٹی وی کے مطابق حکومت نے تمام ایس او پیز کے ساتھ سکھوں کا اہم ترین مذہبی مقام کرتار پور گردوارہ کھول دیا، کرونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا بھر میں آمد و رفت محدود کردی گئی تھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر پاک بھارت سرحد پر قائم گردوارہ بھی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کرتار پور کھولے جانے کے بعد پہلے دن مقامی سکھ یاتریوں نے مذہبی مقام کا دورہ کیا، اس موقع پر تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا کرتار پور گردوارہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں (تصاویر آن لائن)۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث کرتارپور گردوارہ میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 200 سکھ یاتریوں کو دورے کی اجازت ہوگی، پیر، منگل اور بدھ کا روز پاکستانی یاتریوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے جبکہ جمعرات، جمعہ ہفتہ اور اتوار کو بھارتی سکھ یاتری مذہبی مقام کا دورہ کرسکیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

103