فلسطین میں لاک ڈاون ، سفری پابندیاں سخت

 فلسطینی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث مقبوضہ مغربی کنارے میں کرفیو لگاکر سفری پابندیوں کو سخت کردیا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق الخلیل، بیت لحم، رام اللہ اور نابلس کو چار دن کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ تمام گورنریٹ کے درمیان سفر پر دو ہفتے تک پابندی رہے گی۔حکو متی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے رات آٹھ سے صبح چھ بجے تک دو ہفتے کے لیے کرفیو نافذ رہے گا۔احتیاطی اقدامات کے تحت تمام شہر ، دیہات اور پناہ گزین کیمپ جہاں کورونا وائرسکے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔بیان کے مطابق کرفیو کے دوران بیکریوں اور فارمیسیوں کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن شادی ، تعزیتی اجتماعات ، تہوار یا کسی بھی دوسرے اجتماعات کے انعقاد پر سختی سے پابندی رہے گی۔ پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

55