کوہلی نئی مشکل کا شکار، گرفتاری کا بھی خدشہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی  نئی مشکل میں پھنس گئے، انہیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف مدراس ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

چنئی کے ایک وکیل نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن جوئے کی ایپس نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں،دونوں کو گرفتار کیا جائے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ جوا کھیلنے والے نوجوان داؤ پر لگانے کے لیے بھاری سود پر قرض لیتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر چند نے خودکشی بھی کرلی جبکہ  دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں، لہٰذا ہائیکورٹ فوری طور پر سخت ایکشن لے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

529