قربانی کاجذبہ سپاہی سےبہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عيد منائی اور کہا کہ قربانی کے جذبے کو کسی سپاہی سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی سازش اور جارحیت کو ناکام بنانے سمیت کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تيار ہے۔

قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ غیرمشروط قربانی کے جذبے کی علامت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور ہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کيا۔

آرمی چیف نے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کيا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

46