چین نے چھ ارکان کانگریس سمیت 11گیارہ امریکی حکام پر سفری پابندیاں عائد کردیں

بیجنگ: (10 اگست 2020) چین نےچھ ارکان کانگریس سمیت 11گیارہ امریکی حکام پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔چینی وزارت خارجہ کےترجمان کا کہناہے کہ امریکی حکام کا ہانگ کانگ تنازع پر رویہ نامناسب تھا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ہانگ کانگ کے تنازعے پر چین اورامریکا کےدرمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایاکہ امریکا حکام کے خلاف سفری پابندیاں امریکی پابندیوں کے ردعمل میں لگائی گئیں۔

امریکا نے جمعے کے روز ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو اور 11دیگر چینی حکام کے خلاف سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ زاؤ لیجیان کے مطابق  11 امریکی چینی حکام پر سفری پابندیاں، ہانگ کانگ کے تنازعے اور چینی اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ہیں۔

امریکا کو زیب نہیں دیتا کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

112