صدر،وزیراعظم کی تنخواہ،مراعات سے متعلق بلزآج ایوان میں پیش ہونگے

فائل فوٹو

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس آج 16 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

اجلاس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی ہوں گے۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان مختلف بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل2019منظوری کیلئے، سروے انگ اینڈ میپنگ ترمیمی بل2020 ، انسداد منی لانڈرنگ دوسری ترمیم کا بل2020 اور صدر مملکت اور وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق 2 ترمیمی بلز بھی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جس پر ایوان میں بحث ہوگی۔

مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی بھی ہو گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہو گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

79